سری لنکا مالدیپ کے طلبا کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ
بھارتی اثررسوخ کے توڑ کیلیے ان ممالک کے طلبا کو مفت تعلیم دی جائے گی
جنوبی ایشیائی ممالک میں بڑھتے ہوئے بھارتی اثر رسوخ کا توڑ کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلیمی معاونت کے ذریعے پاکستانی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کیلیے پاکستانی تھنک ٹینک کی جانب سے خطے کے طلبا وطالبات کوماسٹرزان سائنسز اور ڈاکٹریٹ ان فلاسفی میں مکمل اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی مرحلے میں سری لنکا اور مالدیپ کے طلبا کو پاکستانی جامعات میں ایم ایس (ماسٹرزان سائنسز) اور پی ایچ ڈی میں داخلے کی صورت میں تمام تعلیم مفت دی جائے گی، اس دوران رہائش، خوراک اور ویزا کے حصول میں بھی معاونت کی جائے گی۔ ٹائمزرینکنگ میں پہلے نمبر پرآنے اورحال ہی میں یونیورسٹی کا درجہ پانے والی کامسیٹس یونیورسٹی میں مذکورہ اسکالرشپ دیے جائیں گے۔
روزنامہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر راحیل قمر نے اس بات کی تصدیق کی اور بتایاکہ ملکی سلامتی، بقا اور خطے میں اسٹرٹیجک اثاثوں کے تحفظ کیلیے ہرممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں اور مذکورہ اسکالر شپ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔