پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے 358 نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ، اسپیکر رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا


ویب ڈیسک June 01, 2013
پنجاب اسمبلی کے 358 نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ، اسپیکر رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

پنجاب اسمبلی کے 358 نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ، اسپیکر رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے ہونا تھا تاہم اس میں 45 منٹ کی تاخیر ہوئی، اجلاس سے قبل ایوان میں انتہائی خوشگوار ماحول دیکھا گیا، نو منتخب ارکان پارلیمنٹ سیاسی اختلافات بھلا کر آپس میں بغلگیر ہوتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد وزیر اعلی میاں شہباز شریف حسب روایت وقت پر نہ پہنچ سکے۔ 10 بج کر45 منٹ پر اسپیکر رانا اقبال نے ان کی غیر موجودگی میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز کیا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد بھی اسپیکر نے شہباز شریف کی آمد تک کارروائی شروع نہ کی۔ ان کی آمد کے بعد رانا اقبال نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ جس کے بعد ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت حاصل ہے، 371 کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے 305، تحریک انصاف کے 26 اور پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہیں۔ اسکے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ شہید ضیا گروپ کے منتخب نمائندے بھی ایوان میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں