عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

عالیہ اور رنبیر ڈھکے چھپے لفظوں میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2018
عالیہ اور رنبیر کے گھر والے بھی اس رشتے کے حوالے سے خوش ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی دوستی کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جہاں دونوں ہی اداکار ڈھکے چھپے لٖفظوں میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر ہی چکے ہیں جب کہ دونوں کے خاندان بھی ان کے رشتے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

اب ایک بار پھر اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیرکپور کی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرائی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رنبیرکے ساتھ وہ بہت خوش ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bnx4Xh8H4lt/"]

واضح رہے کہ نئی فلم ''براہماسترا'' میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے دونوں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں