انتخابات میں جماعت اسلامی کی ناکامی پرمنور حسن امیرکی حیثیت سے مستعفیٰ

انتخابات میں جماعت اسلامی کی ناکامی صرف تنظیمی نہیں اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ اور دیگر عوامل بھی شامل تھے، مجلس شوریٰ


ویب ڈیسک June 01, 2013
منور حسن 2009 میں قاضی حسین احمد کی جگہ جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں ناکامی پر اپنا استعفٰی جماعت کی مجلس شورٰی کو پیش کردیا ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق سید منور حسن نے گزشتہ روز منصورہ میں مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی پر وہ اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں تاہم شوریٰ نے ان کا استفعیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان سے کام جاری رکھنے اپیل کی ہے۔ شورٰی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی ناکامی صرف تنظیمی نہیں، اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ اور دیگر عوامل بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ سید منور حسن 2009 میں قاضی حسین احمد کی جگہ جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |