بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے مستعفیٰ ہونے کیلئے 4 شرائط رکھ دیں
سری نواسن کی کل ہونے والے بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مستعفی ہونے کے لیے مشروط آمادگی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسری نواسن نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں اپنے داماد کی گرفتاری کے بعد مستعفیٰ ہونے کے لئے 4 شرائط بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے سامنے رکھ دی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری نواسن نے کل ہونے والے بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مستعفیٰ ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم ساتھ انہوں نے 4 شرائط بھی رکھ دی ہیں، سری نواسن نے اپنی شرائط میں کہا ہے کہ وہ مستعفیٰ ہونے کے بعد بھی آئی سی سی کے اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے جب کہ میرے استعفیٰ کے بعد بورڈ کے ہی کسی رکن کو صدربنایا جائے گا، تیسری شرط میں سری نواسن کا کہنا تھا کہ بورڈ میں خزانچی اور سیکریٹری بھی ان ہی کی مرضی کے رکھے جائیں گے، چوتھی اور آخری شرط میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا کہ گزشتہ روز مستعفیٰ ہونے والے سنجے جگدالے اور اجے شرکے کو واپس بورڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔