راولپنڈی صادق آباد کے گھر میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

مقتول افراد آپس میں بہن بھائی ہیں اور یہ لاشیں کم از کم 3 روز پرانی ہیں، ایس پی راول


ویب ڈیسک June 01, 2013
مقتول خواتین کی شناخت شمیم، ساجدہ اور طاہرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: آن لائن

صادق آباد میں ایک گھر سے 3خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صادق آباد کی گلی بنمبنر 2 میں ایک مکان سے ناگوار بو آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو طلب کرلیا ۔ پولیس اہلکار گھر پر لگا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو انہیں 3خواتین اور ایک مرد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

ایس پی راول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول افراد آپس میں بہن بھائی ہیں خواتین کی شناخت شمیم، ساجدہ اور طاہرہ کے نام سے ہوئی ہے یہ لاشیں کم از کم 3 روز پرانی ہیں ، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے امید ہے کہ قاتل جلد ہی قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں