اعصام الحق اورجولین راجر کی جوڑی فرنچ اوپن ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاک ڈچ جوڑی کی فتح کا اسکور 5-7 اور 1-6 رہا۔


ویب ڈیسک June 01, 2013
اعصام الحق اور جولین راجر کا مینز ڈبلز میں الجاز بیڈین اور گریگا زملجا سے مقابلہ ہو ا فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹر فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر کی فرنچ اوپن میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے، اعصام الحق اور جولین راجر کا مینز ڈبلز میں الجاز بیڈین اور گریگا زملجا سے مقابلہ ہو ا جس میں انہوں نے اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی، پہلا سیٹ اعصام اور راجر ٹائی بریکرتک لے جانے میں کامیاب رہے اور اس میں 5 -7 سے فتح حاصل کی، دوسرے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے اپنی حریف ٹیم کو باآسانی 1-6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔