پرول مدت ختم نوازشریف مریم اور صفدر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کے انتقال کے باعث پرول پر رہا کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 17, 2018
راولپنڈی پہنچنے پر تینوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پرول کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 5 دن کے لیے پرول پر رہا کیا گیا تھا، پرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے راولپنڈی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، راولپنڈی پہنچنے پر تینوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل روانگی سے قبل جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے والدہ سے ملاقات بھی کی۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو پیرول پر رہا کردیا گیا

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لیے پرول پر رہا کیا تھا تاہم بعد میں رہائی میں 5 روز کی توسیع کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں