آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے تنازعات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، راجیو شکلا


ویب ڈیسک June 01, 2013
آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب میرے لئے یہ ممکن نہیں کہ اپنے عہدے پر فائض رہوں، راجیو شکلا فوٹو: فائل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیرمین راجیو شکلا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا نے کہا کہ آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب میرے لئے یہ ممکن نہیں کہ اپنے عہدے پر فائض رہوں لہٰذا میں نے چیرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد کے ملوث ہونے کے بعد ان پر بھی ہرگزرتے دن کے ساتھ مستعفیٰ ہونے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم وہ کسی بھی صورت مستعفیٰ ہونے کو تیار نہیں جب کہ گزشتہ روز سری نواسن کے استعفیٰ نہ دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانچی اجے شرکے اور سیکریٹری سنجے جگالے احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں