پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ
گاڑیوں سے متعلق سرکاری محکموں سے معلومات حاصل کرنا شروع کردی گئیں
پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی جب کہ سرکاری محکموں سے گاڑیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا شروع کردی گئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کی 35 گاڑیوں کی نیلامی کا حکم
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے ریٹ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی مد میں 3 سے 5 روپے فی کلومیٹر اور جیپ چلانے پر 10 سے 15 روپے فی کلو میٹر چارجز وصول کیے جائیں گے۔
سرکاری بس کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے لیے شادی کے موقع پر 30 سے 40 روپے فی کلومیٹر لاگو کیے گئے ہیں جب کہ بس تاخیر کا شکار ہونے پر 300 روپے فی گھنٹہ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔