ثقلین مشتاق ٹائیگرزکو اسپن بولنگ کے گُرسکھانے ڈھاکا پہنچ گئے
میں سخت محنت کرتے ہوئے ٹیم کو مختلف لیول پر لے جائوں گا، مشتاق
ISLAMABAD:
پاکستان کے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق بنگال ٹائیگرز کو اسپن بولنگ کے گُر سکھانے ڈھاکا پہنچ گئے، بنگلہ دیش نے انھیں 4 ماہ کیلیے اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، وہ گذشتہ روز ڈھاکا پہنچنے کے بعد بغیر کوئی وقت ضائع کیے سیدھے شیربنگلہ اسٹیڈیم گئے جہاں ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لگا ہوا ہے،اس موقع پر ثقلین نے کہا کہ میں اپنا تمام تجربہ بنگلہ دیشی بولرزکے سپرد کرنا چاہوں گا۔
اسی لیے یہاں آیا ہوں، میں سخت محنت کرتے ہوئے ٹیم کو مختلف لیول پر لے جائوں گا، یہ کافی فٹ ٹیم اور پلیئرز کافی محنتی ہیں، میں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچز دیکھے جس میں کئی مقامی کھلاڑی شامل تھے، جب میں پاکستان کی جانب سے یہاں کھیلنے آتا اس وقت بھی کئی بچوں کو فیلڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھتا تھا، یہاں پر بھی کرکٹ کا شوق بہت زیادہ ہے۔