وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام 40 باقی

27 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے صرف 7 گاڑیاں 12 کروڑ 46 لاکھ میں نیلام ہوئیں، نیلامی کمیٹی


ویب ڈیسک September 17, 2018
27 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے صرف 7 گاڑیاں 12 کروڑ 46 لاکھ میں نیلام ہوئیں، نیلامی کمیٹی ۔ فوٹو : فائل

حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام ہوگئیں جب کہ 40 گاڑیاں رہ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس میں جاری نیلامی میں 102 گاڑیوں میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوگئیں جب کہ 40 گاڑیاں نیلام نہ ہوسکیں۔

نیلامی کمیٹی کے مطابق 27 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے صرف 7 گاڑیاں 12 کروڑ 46 لاکھ میں نیلام ہوئیں اور وزیر اعظم ہاؤس کی 2 بم پروف گاڑیاں نیلام نہ ہو سکیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھینسیں اور ہیلی کاپٹر نیلام کرنے کا فیصلہ

نیلامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 62 گاڑیوں کی نیلامی سے 18 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں جب کہ ایک گاڑی کے خریدار نے پیشگی رقم ادا نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں