سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

شادی شدہ افراد مجھ سے ہمیشہ شادی کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں، سلمان خان


ویب ڈیسک September 17, 2018
شادی شدہ افراد مجھ سے ہمیشہ شادی کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں، سلمان خان (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات سے تنگ آکر بالآخر شادی نہ کرنے کی وجہ بتا ہی دی۔

بھارتی اداکار سلمان مختلف موضوعات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن اُن کے مداح ہمیشہ سلمان خان کی شادی کو لے کر سوالات کرتے رہتے ہیں جس پر سلو میاں نے لوگوں کی خواہشات کو رد کرتے ہوئے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریئلٹی شو 'بگ باس سیزن 12' کے شو کے دوران ایک جوڑے نے سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کرلیا جس پر بالی ووڈ سلطان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ افراد ہمیشہ مجھ سے شادی کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں لیکن میں انہیں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ جب آپ اس مصیبت سے گزر رہے ہیں تو مجھے کیوں گزارنا چاہتے ہیں۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ وہ بغیر شادی کیے اسی طرح خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں