کراچی سے کشمور تک قیام امن کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں صدر زرداری

صوبے كے امن كو خراب كرنے والوں كے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، صدر زرداری


Numainda Express June 01, 2013
صوبے كے آئندہ مالی سال كے بجٹ كی تیاری كو تیز كیا جائے اور عوام كو ریلیف دینے كے لیے اس میں اقدامات كیے جائیں، صدر آصف علی زرداری فوٹو: فائل

صدر مملكت آصف علی زرداری نے كہا ہے كہ كراچی سمیت صوبے بھر میں قیام امن اور دہشت گردی كے خاتمے كے لیے نومنتخب صوبائی كابینہ اپنا بھرپور كردار ادا كرے اور كراچی سے كشمور تک قیام امن كے لیے تمام اقدامات كو بروئے كار لایا جائے۔

بلاول ہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر صوبائی وزرا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات كی جس میں صدر کو كراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان كی صورت حال اور سندھ حکومت کی جانب سے فوری کئے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ كیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال كے بجٹ، كابینہ كے اركان كو ان كے قلمدان اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال كیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ كراچی سمیت صوبے بھر میں امن کے قیام كے لیے ہر ممكن اقدامات كئے جائیں اور صوبے كے امن كو خراب كرنے والوں كے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ كو ہدایت كی كہ صوبے كے آئندہ مالی سال كے بجٹ كی تیاری كو تیز كیا جائے اور عوام كو ریلیف دینے كے لیے اس میں اقدامات كیے جائیں۔

اس سے قبل صدر آصف زرداری نے نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک كو بھی ٹیلی فون كیا اور وزارت اعلیٰ كا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں