پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع ڈیم ہے۔
پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔
کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی تین مرتبہ کالا باغ ڈیم کے خلاف متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرچکی ہے سندھ کے عوام کالا باغ ڈیم کے خلاف ہیں وہ اس منصوبے کی تعمیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت اور زراعت کو نقصان پہنچائے گا۔کالا باغ ڈیم کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے لہذا قومی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی ڈیم تعمیر نہ کیا جائے۔
قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر اگر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوتا ہے تو سب سے پہلے وہ گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں۔