سانحہ کراچیجاں بحق شخص کی لاش اور دیگراعضا سپرد خاک

بم دھماکے میں50 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے تھے،ڈی این اے بھی ناکام رہے.

پولیس نے ایدھی فاؤنڈیشن کو لاشیں اور اعضا سپرد خاک کرنے کی اجازت دیدی. فوٹو: اے ایف پی / فائل

KARACHI:
سانحہ کراچی میں جاں بحق نامعلوم شخص کی لاش اور جائے وقوع سے ملنے والے دیگر انسانی اعضا کو عدم شناخت پر سپرد خاک کردیا گیا۔

واقعہ 3 مارچ کو پیش آیا تھا جس میں 50 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،بم دھماکے میں 2 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھیں، ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، واقعے میں ہلاک ہونیوالے نامعلوم افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں جہاں متعدد افراد کو شناخت کرکے ورثا لے گئے ۔




بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص کی لاش شناخت نہیں ہوسکی تھی جبکہ متعدد انسانی اعضا بھی ایدھی سرد خانے میں رکھے ہوئے تھے۔

انسانی اعضا میں ایک ٹانگ ، ایک بازو اور کچھ دیگر جسمانی اعضا شامل تھے،مذکورہ لاش اور انسانی اعضا کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیے گئے لیکن کسی سے مشابہت نہ ہوسکی جس کے بعد ان کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ایدھی فائونڈیشن کو سپرد خاک کرنے کی اجازت دی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story