فلم ’’دیوانہ‘‘ نے شاہ رخ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا

ایم اے صحافت کرکے دہلی میں تھیٹرسے کیرئیر کا آغازکیا،ٹی وی ڈرامہ ’’فوجی‘‘ مقبول ہوا

’بازی گر‘میں منفی کردار پر کنگ خان کوبہترین اداکارکا فلم فیئر ایوارڈ دیا۔ فوٹو: فائل

پٹھان قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی فلموں کے نامور اداکارشاہ رخ خان 2مئی 1965 کوپیداہوئے۔

شاہ رخ خان کے والد کام نام تاج محمدخان تھا ان کی والدہ لطیفہ فاطمہ بیگم جنرل شہاب الدین خان کی بیٹی تھیں۔ کنگ خان کے والد ہندوستان کی تقسیم سے پہلے پشاورکے قصہ خوانی بازار سے دہلی منتقل ہوئے جب کہ شاہ رخ خان کی والدہ کاتعلق راولپنڈی سے تھا ۔کنگ خان کی ایک بہن شہنازہے جسے گھرمیں پیارسے لالا رخ کے نام سے پکاراجاتاہے ۔شاہ رخ نے ابتدائی تعلیم دلی سے حاصل کی ،ہنس راج کالج میں داخلہ لے لیااورپھراسلامیہ یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ۔

والدین کے انتقال کے بعد دلی سے ممبئی شفٹ ہوگئے جہاں پرگوری خان سے ان کی شادی ہوئی ۔ لاکھوں لوگوں کے ذہنوں پرراج کرنیوالے اداکار نے کیرئیر کا آغاز دہلی میں تھیٹرسے کیامگران کی باقاعدہ اداکاری کا آغاز ہندوستان کے نجی ٹی وی کے ڈرامے ''فوجی'' سے ہوا۔ فلمی کیرئیرکاآغاز1992میں بھارتی فلم ''دیوانہ'' سے کیاجوکہ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی اس فلم نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔جس پرانھیں فلم فئیر ایوارڈ ملا۔ اس کے بعدانھوں نے 'مایامیم صاحب' میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے مگر یہ فلم ناکام رہی۔ کچھ ہی عرصے بعدانھوں نے بھارتی 'بازی گر'میں منفی کردار ادا کیا جس پر شاہ رخ خان کوبہترین اداکار کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔




اسی سال فلم 'ڈر' میں ایک جنونی عاشق کے ان کے منفی کردارکوبے حد سراہا گیا۔شاہ رخ خان نے آدیتیہ چوپڑہ کی پہلی فلم ''دل والے دلہنیالے جائینگے'' میں ہیروکا کردار ادا کیایہ فلم ان کی زندگی کوبدلنے میں اہم ثابت ہوئی۔ ''دل والے دلہنیالے جائینگے'' نے شاہ رخ خان کوبالی وڈ کاسپراسٹاربنادیاممبئی کے کچھ سینماگھروں میں یہ فلم آج تک دکھائی جارہی ہے ۔

اس کے بعدانھوں نے 'دل توپاگل ہے'پردیس اوریس باس جیسی فلموں میں کام کیا ان کی کرن جوہرکے ساتھ بنائی جانے والی فلم کچھ کچھ ہوتاہے اپنے وقت کی بڑی فلموں میں شمارہوتی ہے اسی سال بھارتی فلم 'دل سے'میں بھی کام کیاجس کوبین الاقوامی سطح پرپذیرائی حاصل ہوئی اس کے بعد شاہ رخ خان نے بہت سی کامیاب فلموں سے بھارتی فلم انڈسٹری کونوازاجن میں یش چوپڑہ کی' محبتیں' کرن جوہرکی 'کبھی خوشی کبھی غم 'سنجے لیلابنسالی کی 'دیوداس ،کل ہونہ ہو،ویرذاراہ،بادشاہ،پہیلی،کبھی الوداع نہ کہنا، ڈان، اشوکا، مائی نیم ازخان،راون شامل ہیں ۔
Load Next Story