مانسہرہ اسکول میں کرنٹ لگنے سے چار بچے جاں بحق

بچے اسمبلی کے لیے جھنڈا لگا رہے تھے کہ لوہے کا پول بجلی کے تار سے ٹکرا گیا

بچے اسمبلی کے لیے جھنڈا لگا رہے تھے کہ لوہے کا پول بجلی کے تار سے ٹکرا گیا فوٹو:فائل

اسکول میں کرنٹ لگنے سے چار بچے جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے اسکول میں چار بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جن میں ٹیچر اور چوکیدار شامل ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق بچے صبح سویرے اسمبلی کے لیے پول پر جھنڈا لگا رہے تھے کہ لوہے کا پول اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔


یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی غفلت؛ کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ بازوؤں سے محروم

ایک ٹیچر اور چوکیدار فوری طور پر بچوں کے پاس پہنچے اور گھسیٹ کر انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چاروں بچے چل بسے۔ زخمی ٹیچر اور چوکیدار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 
Load Next Story