اپنے زیر اثر علاقوں میں ڈیفنس کونسل تشکیل دیںگے شاہی سید

کراچی سمیت سندھ بھر میںپختونوں اور دیگر مظلوم قومیتوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، شاہی سید


Staff Reporter August 16, 2012
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائیگی ، صدر اے این پی سندھ۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ رہنمائوں و کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے حساس اداروں پر سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

کئی ما ہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے اہم سرکردہ رہنمائوں و کارکنو ں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، ایک بیان میں شا ہی سید نے مزید کہا ہے کہ نام نہاد انتہا پسند ہماری قومی تباہی و بربادی کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، قومی تحریک کی بقا کی جدوجہد جاری رکھیں گے، کافی عرصے سے ہم کراچی سمیت سندھ بھر میںپختونوں اور دیگر مظلوم قومیتوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ہم نے ہر پختون کے حقوق کی جنگ لڑی اور یہ ہمارا ایمان ہے کہ پختونوں کی بقا پختونوں کے اتحاد میں ہے، خاص طور پر گذشتہ دو ماہ سے اہم رہنمائوں اور سرگرم کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ہماری سمجھ سے بالا تر تھی لیکن امیر سردار کی شہادت کے فوراًبعد نام نہاد طالبان مالاکنڈ کی طرف سے اس کی شہادت کی ذمے دار ی قبول کی گئی جو قابل مذمت ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ شہید امیر سردار اور ہمارے دیگر رہنمائوں کی وجہ سے ہم یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہیںکہ ہم اپنے زیر اثر علاقوں میں ڈیفنس کونسل تشکیل دیں گے تاکہ ہم خوداپنے رہنمائوں اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کرسکیں، شاہی سید نے تمام ضلعی صدور کو ہدایات کی کہ اس فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کرواکر سندھ کے صوبائی صدر کو رپورٹ پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں