پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر بدترین ظلم ہے
قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ورنہ احتجاج ہوگا،رہنماؤں کا ردعمل.
ISLAMABAD:
مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے غریب عوام پر بدترین ظلم قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
پاسبان کے تحت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کورنگی4 اور لیمارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
مولانا عون نقوی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہ عوام کی بدقسمتی ہے کہ کرسی اقتدار پرچہرے تبدیل ہوتے ہیں اور نظام میں کوئی فرق نہیں آتا، خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔