عامرخان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ’’ٹھگ‘‘ قراردیدیا

عامر خان نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ٹھگ قراردیا


ویب ڈیسک September 18, 2018
عامر خان نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ٹھگ قراردیا فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ٹھگ قرار دیدیا ہے۔

عامر خان نے طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' کا پہلا ٹیزر جاری کردیا، فلم کا ٹیزر انگریزی فلم''پائرٹس آف دی کیریبئن''سے ملتا جلتا ہے جہاں امیتابھ بچن ایک بحری جہاز پر دبنگ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

فلم میں امیتابھ بچن ''خدا بخش''نامی ٹھگ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ عامر خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ''سب سے بڑا ٹھگ'' قراردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 'ٹھگ آف ہندوستان' میں 25 پاکستانی فنکار

https://twitter.com/aamir_khan/status/1041923979437637632

واضح رہے کہ فلم''ٹھگ آف ہندوستان'' کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ''کنفیشن آف ٹھگ''پر مبنی ہے جس میں عامر خان''امیر علی''نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں، دیگر فنکاروں میں امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |