سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائےموت پانے والے 4 ملزمان کی سزا روک دی

جسٹس عظمت سعید نے معاملہ لارجر بینچ کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔


ویب ڈیسک September 18, 2018
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی سزا پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت عظمیٰ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چاروں ملزمان کی سزا پر عمل در آمد روک دیا اور اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے جب کہ جسٹس عظمت سعید نے معاملہ لارجر بینچ کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے ملزمان میں محمد شیر، اسرار احمد، عبدالمجید اور محمد عمر شامل ہیں، محمد شیر کو فوجی عدالت نے سوات میں سرکاری اسکول جلانے پر سزائے موت سنائی،اسرار احمد اور عبد المجید کو مالم جبہ میں پی ٹی ڈی سی موٹل جلانے پر سزائے موت سنائی گئی جب کہ بٹ گرام کے محمد عمر کو دہشت گردی کے الزام پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |