3 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تقرری

27 سول ججز و جوڈیشل مجسٹریٹس کو سینئر سول ججز/ اسسٹنٹ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔


Staff Reporter June 02, 2013
27 سول ججز و جوڈیشل مجسٹریٹس کو سینئر سول ججز/ اسسٹنٹ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کے سلیکشن بورڈ کی سفارش پر3 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تقرری اور18سول ججوں(بی ایس19) کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بی ایس20) کی حیثیت سے ترقی کی منظوری دے دی ہے ۔

جبکہ27 سول ججز و جوڈیشل مجسٹریٹس کو سینئر سول ججز/ اسسٹنٹ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، محکمہ قانون سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل محمد، صفدرکھوکھر اور امیرعلی مہسر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والے سول ججوں میں وسیم احمد کوریجو، شفیع محمد پیزادہ، مس اختر سلطانہ، قاضی محمد، نعیم صدیقی، عبدالرحمٰن قاضی، عاصم جمیل میمن، ارشد مرتضیٰ، عبدالقدوس میمن، فرید انور قاضی، غلام مصطفیٰ لغاری، ظہور احمد ہاکڑو، سید شرف الدین شاہ، مس نسیم اختر، جمشید علی اعوان،

مس نوشابہ قاضی، زاہد حسین میتلو، اقبال حسین میتلو اور شیخ انتصار یوسف شامل ہیں، سینئر سول ججز کے عہدے پرترقی پانے والوں میں انور احمد میمن، معشوق علی پلیجو، محمد ایوب بھٹی، سید محمد شکیل، مقبول احمد میمن، ملک محمد اختر، عبدالرحیم چانڈیو، محمد یاسین، عنایت اللہ بھٹو، مس فتح مبین، ندیم بدر قاضی، مس عالیہ انور، مس زبیحہ خٹک، مس شمس الدین جونیجو، نیاز حسین، حرز الرحمٰن، عبدالستار سومرو، علم الدین، عبدالحکیم، امجدسومرو، عبدالحق منگریو، الطاف حسین دایو، محمد اسلام الحق، سہراب خان بروہی، شاہد علی میمن، ذوالفقار علی شیخ اور محمد جہانگیر خان شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔