شری شانتھ کی جیل میں دال روٹی دیکھ کر بھوک مٹ گئی

8 کلو کے قریب وزن کم، پادری کے پاس آ کر رونا شروع کردیا، بے گناہی پر اصرار


Sports Desk June 02, 2013
کنٹکٹ لینس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے پیسر کے سر میں مستقل درد رہنے لگا۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شری شانتھ کی جیل میں دال روٹی دیکھ کر بھوک ہی مٹ گئی، اب تک 8 کلو کے قریب وزن کم ہوچکا ہے۔

یہ انکشاف قیدیوں کی اصلاح کرنے والے پادری جان پتھووا نے کیا، ان کا سابق پیسر سے پرانا تعلق ہے، وہ ان کے گھر کے قریب رہتے تھے اور جب شری شانتھ اپنا کیریئر شروع کرنے لگے تو ان سے دعا کرائی تھی، وہ بعد میں بھی ایسا کرتے تھے، 5 برس قبل فادر نئی دہلی منتقل ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ جب میں تہاڑ جیل میں شری شانتھ کے سیل کے قریب گیا تو وہ دوڑ کر میرے پاس آیا اور رونا شروع کردیا۔



اس کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا جس کی وجہ سے جیل آنا پڑے، مجھے معلوم ہوا کہ جب سے وہ جیل آیا کھانا پینا چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے اس کا اب تک 8 کلو وزن کم ہوچکا،کنٹکٹ لینس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے مستقل اس کے سر میں درد رہنے لگا ہے، میں نے اس سے وعدہ لیا کہ وہ اب باقاعدگی سے کھانا کھائے گا، جب میں جیل سے باہر آنے لگا تو اس نے ایک بار پھر مجھے کہا کہ میرے لیے دعا کریں میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔