پاکستان جونیئر ٹیم نے ہالینڈ سے میچ کا پلان تیارکرلیا
طویل سفرکے بعد ایمسٹرڈیم پہنچنے پرپلیئرزکا آرام،آج پریکٹس کریں گے،ہاکی کوچ.
لاہور:
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ہالینڈ سے پہلے میچ کیلیے پلان تشکیل دے دیا، چیف کوچ رانا مجاہد علی کے مطابق میزبان کو زیر کر کے دورے کا آغاز فاتحانہ انداز سے کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمر بھٹہ کی زیرقیادت جونیئر ٹیم نے ایمسٹرڈیم میں ڈیرے ڈال دیے،گزشتہ روزلاہور سے براستہ ابوظبی آمد کے بعدکھلاڑیوں نے ہوٹل میں چند گھنٹے آرام کیا، شام کو ٹیم مینجمنٹ کی پلیئرزکے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں میزبان کیخلاف سیریز بالخصوص پہلے مقابلے کیلیے پلان تشکیل دیاگیا،گرین شرٹس اتوار کو پریکٹس کریں گے جس کے بعد پیرکو ہالینڈ سے 3میچزکی سیریز کا پہلا میچ ہونا ہے۔چیف کوچ و منیجر رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے خلاف پہلے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کر کے دورے کا آغاز فاتحانہ انداز سے کرنا چاہتے ہیں۔
ہالینڈ سے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے فون پر گفتگو میں انھوں نے کہا کہ طویل سفر کی وجہ سے ہم نے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا تاہم رات کو ٹیم میٹنگ کا اہتمام ہوا جس میں ہالینڈ سے سیریزکی حکمت عملی بنائی گئی۔رانا مجاہد نے کہا کہ اتوار کو پریکٹس کریں گے تاکہ کھلاڑیوں یہاں کے ماحول میں ایڈجسٹ ہو سکیں۔انھوں نے کہا کہ ہالینڈ کا شمار دنیا کی ممتاز ٹیموں میں ہوتا ہے اس لیے اسے کسی بھی صورت آسان نہیں تصور کریں گے،بھرپور تیاریوں اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترا جائے گا۔ ایک سوال پر چیف کوچ نے کہا کہ میزبان سائیڈ کیخلاف دفاعی یا جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ میچ کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔