ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی

6 ریڈ ٹیم کی میزبانی بھی مل گئی، پیشکش کی اصولی منظوری دے دی گئی۔


6 ریڈ ٹیم کی میزبانی بھی مل گئی، پیشکش کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

QUETTA: دوسری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان میں منعقد ہوگی جبکہ پاک سرزمین تیسری 6 ریڈچیمپئن شپ کی بھی میزبان ہوگی۔

ایشین بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے اس ضمن میں پاکستان کی پیشکش کی اصولی منظوری دیدی،قطر کے شہر دوحا میں پہلی ایشین ٹیم چیمپئن شپ اور 6ریڈ چیمپئن شپ کے بعد واپس وطن پہنچنے والے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ نے نمائندہ ''ایکسپریس''کو بتایا کہ ایونٹس کے دوران قطر ہی سے تعلق رکھنے والے ایشین فیڈریشن کے صدر حنی کھوری نے پاکستان میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر مسرت اور گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ملک کو انٹر نیشنل ایونٹس کے لیے موزوں قرار دیا۔



انھوں نے پاکستان کی جانب سے دوسری ایشین ٹیم چیمپئن شپ اور 6ریڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کی پیشکش قبول کرلی جبکہ اس ضمن میں فیڈریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں منظوری دے دی جائے گی، یہ اجلاس آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہوگا،عالمگیر شیخ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،کویت، عراق، قطر اور افغانستان کی قومی اسنوکر تنظیموں کے صدور نے پاکستان کے حوالے سے نیک خواہشات و خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا، ایک سوال پر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے کے دوران کراچی میں دوسری قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا،معیاری کھلاڑیوں کے عدم دستیابی کے باعث قومی انڈر15اسنوکر چیمپئن شپ موخر کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں