آئی سی ٹی آئی پی آئی سی ٹی کے مزید20فیصدحصص خریدے گی

آئی سی ٹی ایس آئی، پی آئی سی ٹی کے توسیعی منصوبوں کیلیے نہ صرف کیپٹل سرمایہ کاری بلکہ تکنیکی مہارت بھی فراہم کریگی۔

انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل انکارپوریٹس کی پی آئی سی ٹی میںسرمایہ کاری 95 ملین ڈالرہوجائیگی۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل انکارپوریٹس نے پاکستان میں95ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کوحتمی شکل دینے کیلیے پی آئی سی ٹی کے 20فیصدآرڈنری حصص اسٹاک مارکیٹ سے خریدنے کاعمل شروع کردیا، پی آئی سی ٹی کے شیئرزکی خریداری کیلیے کی جانیوالی اس سرمایہ کاری میں سٹی بینک فنانشل ایڈوائزرہے،حصص عوامی ٹینڈر کے تحت خریدے جائیںگے،اس حوالے سے منعقدہ بریفنگ میںپاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے ڈائریکٹر عاصم اے صدیقی نے بتایاکہ پی آئی سی ٹی میں انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کی مزیدسرمایہ کاری پی آئی سی ٹی کے شیئر ہولڈرزکیلیے فائدہ مندہے،آئی سی ٹی ایس آئی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پبلک سیکٹرآفر متعارف کراچکی ہے۔


جس کے تحت پی آئی سی ٹی کے حصص 150روپے فی حصص کی قیمت پرخریدے جائینگے، ٹینڈرآفر10اکتوبر تک مکمل ہوگی جس کے بعدآئی سی ٹی ایس آئی پی آئی سی ٹی میں اکثریتی شیئرہولڈربن جائیگی،شیئر کی خریداری کا یہ عمل پی آئی سی ٹی اور آئی سی ٹی ایس آئی کے مابین 35فیصد آئوٹ اسٹینڈنگ شیئرز کی خریداری کیلیے شیئر پرچیز اینڈکنٹرولنگ شیئرایگری منٹ کا حصہ ہے،فی الوقت پریمیئرمرکنٹائل سروسزکا پی آئی سی ٹی میں شیئر 40 فیصد، آئی سی ٹی ایس آئی کا 35فیصد اور آرڈنری شیئر ہولڈرز کاشیئر 25فیصد ہے،مذکورہ ٹینڈر آفر کے ذریعے آئی سی ٹی ایس آئی اسٹاک مارکیٹ سے مزید 20فیصد حصص خریدے گی۔

جس کے بعد اس کا پی آئی سی ٹی میں شیئر بڑھ کر 55فیصد ہوجائیگاجس کے ساتھ ہی آئی سی ٹی ایس آئی کی پی آئی سی ٹی میں غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 95ملین ڈالر تک پہنچ جائیگی، آئی سی ٹی ایس آئی کے نائب صدر Rafael D Consing نے کہا کہ پی آئی سی ٹی میں ترقی کے بھرپور امکانات ہیں اور آئی سی ٹی ایس آئی، پی آئی سی ٹی کے توسیعی منصوبوں کیلیے نہ صرف کیپٹل سرمایہ کاری بلکہ تکنیکی مہارت بھی فراہم کریگی۔ آئی سی ٹی ایس آئی نے گزشتہ چار سال کے دوران عالمی سطح پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ آئندہ دو سے تین سال میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
Load Next Story