وزیراعظم نے قریبی دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی بنادیا

زلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 18, 2018
زلفی بخاری کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے ۔ زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے اور وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز کے منسٹر انچارج ہوں گے۔ زلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری عون چوہدری کو بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا تھا۔ عون چوہدری کا شمار بھی وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں