بلوچستان میں 265 فراری قومی دھارے میں شامل

فراریوں کا تعلق کوہلو، قلات، لورالائی ، ڈیرہ بگٹی، سبی ، خضدار، اور نوشکی سے ہے


ویب ڈیسک September 18, 2018
فراریوں کا تعلق کوہلو، قلات، لورالائی ، ڈیرہ بگٹی، سبی ، خضدار، اور نوشکی سے ہے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 265 فراری ہتھیار ڈال کا قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی، جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان تھے، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ ليفٹيننٹ جنرل عاصم سليم باجوہ اور وزير داخلہ سليم كھوسہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی، تقریب میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 265 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمن نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے معصوم لوگوں کو ورغلایا ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان سے پسماندگی کو دور کرنا ہمارا عزم ہے جس کے لئے بے روزگاری کا خاتمہ ، صحت اور تعلیم کی فراہمی حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہیں جب کہ ہمیں پانچ سالوں میں لوگوں کو ایک خوشحال ترقی یافتہ بلوچستان دینا ہے۔



واضح رہے کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے 265فراری کی جانب سے جمع کروائے جانے والے ہتھیاروں میں 53 ایس ایم جی، 2 راکٹ لانچرز، ایک ایل ایم جی اور رائفلز شامل ہیں جب کہ فراریوں کا تعلق کوہلو، قلات، لورالائی ، ڈیرہ بگٹی، سبی ، خضدار، اور نوشکی سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں