کراچی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا تسلسل برقرار15000کی نفسیاتی حد بحال نہ ہو سکی

مارکیٹ سرمایہ14.84ارب روپے بلند،کاروباری حجم11فیصدکم،17کروڑ37لاکھ80 ہزار740شیئرزکالین دین


Business Reporter August 16, 2012
46.59فیصدحصص کی قیمتیںبڑھ گئیں،مارکیٹ سرمایہ14.84ارب روپے بلند،کاروباری حجم11فیصدکم،17کروڑ37لاکھ80 ہزار740شیئرزکالین دین، فوٹو فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو بھی ڈسکائونٹ ریٹ میںکمی کے مثبت اثرات غالب رہے لیکن فرٹیلائزرسیکٹر میں فروخت اورپرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس کی15000 کی نفسیاتی حد بحال نہ ہوسکی،تیزی کے سبب46.59 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیںجبکہ حصص کی مالیت میں14ارب84 کروڑ15 لاکھ73 ہزار254 روپے کااضافہ ہوا،ماہرین کاکہنا ہے کہ لکی سیمنٹ کے اچھے مالیاتی نتائج نے اس شعبے میںسرمایہ کاری کے حجم کووسعت دینے میںاہم کردار اداکیاجبکہ پاک امریکاتعلقات میں بہتری کی فضابھی مارکیٹ کیلیے سازگاررہی۔

یہی وجہ ہے کہ ڈسکائونٹ ریٹ میں کمی سے بینکاری شعبے کے منافع میںکمی کے خدشات کے باوجودبدھ کو بینکنگ اسٹاکس میں خریداری سرگرمیاں غیرمتوقع طور پربڑھیں،ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروںاوردیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر3 کروڑ44 لاکھ96 ہزار826 ڈالر مالیت کے سرمائے کاانخلا بھی کیاگیا لیکن اس انخلاکے باوجود کاروبارکے تمام دورانیے کے دوران مارکیٹ مثبت زون میںرہی کیونکہ غیرملکیوںکی جانب سے3 کروڑ7 لاکھ 33 ہزار218 ڈالراورمیوچل فنڈز کی جانب سے37 لاکھ 63 ہزار609 ڈالرمالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

جومارکیٹ میں مستقل بنیادوں پر تیزی کاباعث بنی،تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس58.96 پوائنٹس کے اضافے سے 14970.93 ہوگیاجبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 25.02 پوائنٹس کے اضافے سے 12885.03 اورکے ایم آئی30انڈیکس88.69 پوائنٹس کے اضافے سے26383.85 ہوگیا،کاروباری حجم منگل کی نسبت11 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ37 لاکھ80 ہزار 740 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار294 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہاجن میں137 کے بھائو میں اضافہ 133 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور فوڈز کے بھائو137.50 روپے بڑھ کر2887.50 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھائو66 روپے بڑھ کر1425 روپے ہوگئے جبکہ مچلز فروٹ کے بھائو12.50 روپے کم ہوکر 355 روپے اور ایکسائیڈ پاکستان کے بھائو10.73 روپے کم ہوکر230.16 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں