وزیراعظم نے مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے ہی جوتے اتاردیے

وزیراعظم طیارے سے ننگے پاؤں ہی ائیرپورٹ کے لاؤنج تک گئے


ویب ڈیسک September 18, 2018
وزیراعظم طیارے سے ننگے پاؤں ہی ائیرپورٹ کے لاؤنج تک گئے،فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے ہی اپنے جوتے اتاردیئے۔

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر طیارے سے نکلے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے وہ ننگے پاؤں ہی ایئرپورٹ کے لاؤنج تک گئے۔

یہاں تک کہ لاؤنج میں سعودی حکام کے ساتھ چلتے ہوئے جو تصاویر منظر عام پر آئیں ان میں دیگر افراد نے جوتے پہن رکھے ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان ننگے پاؤں چل رہے ہیں۔



انتخابات سے قبل بھی عمران خان جب اپنی اہلیہ کے ہمراہ مدینہ منورہ گئے تھے تب بھی انہوں نے جوتے نہیں پہنے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں