قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک September 18, 2018
سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا . فوٹو : فائل

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکار دہشت گروں کے نشانے پر ہیں، 2 روز قبل ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک لیویز اہلکار کو شہید کردیا تھا۔ دوسرا فائرنگ کا تازہ واقعہ قلعہ سیف اللہ میں ہی جنکشن چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 لیویز اہلکار کو شہید جب کہ ایک کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے شہید اہلکاروں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے لیویز رسالدار شہید

دوسری جانب پولیس نے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں