ٹینری زون کیلیے 8 کروڑمالیت کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری

گورنرسندھ عشرت العبادکی ہدایت پرایڈمنسٹریٹرکراچی محمدحسین...


Business Reporter August 16, 2012
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد (فوٹو :فائل)

KARACHI: گورنر سندھ کی ہدایت پرکے ایم سی نے ٹینری زون کے8 کرورڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیدی،اس بات کااعلان ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی محمدحسین سیدنے بدھ کوپاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کے چیئرمین واراکین کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،انھوںنے کہاکہ ٹینری زون کی حالت بہتربنانے کیلیے کے ایم سی کی جانب سے Uplift پلان کی منظوری دیدی گئی ہے جس پر8 تا10 کروڑروپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیاہے۔

انھوںنے کہاکہ ٹینری زون میںعرصہ درازسے جمع ہوجانیوالے کچرے اور غلاظت کے ڈھیرسڑکوںکی مرمت اوراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام ترجیحی بنیاد پر کیاجائیگا، انھوںنے اس موقع پر موجود چیف انجینئراوردیگر افسران کوحکم جاری کیا کہ کچرااٹھانے کاکام عیدکے بعدفوری طورپرشروع کردیا جائے۔

اس موقع پرپی ٹی اے کے سرپرست اعلیٰ ایس۔ایم منیر چیئرمین ایم۔خورشید احمد،وائس چیئرمین فواد جاوید،گلزار فیروز،ایم۔دانش خان ودیگربھی موجود تھے، محمد حسین سید نے پی ٹی اے کے چیئرمین خورشید احمد کی سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ لیدرانڈسٹری پاکستان کی دوسری سب سے اہم برآمدی انڈسڑی ہے اور یہاں صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی اورامن وامان کی بہتری ترجیحی بنیاد پر ضروری ہے،انھوںنے بتایاکہ کراچی میں7 نئے فلائی اوورز کی تعمیر اور 2 پرانے فلائی اوورزکی تکمیل کی جارہی ہے،اس موقع پر ایس ایم منیرنے کہاکہ کراچی میںامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث آئے دن صنعتیں بند ہورہی ہیں۔

انھوں کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر سے مطالبہ کیاکہ چمڑے کی صنعت کو لازمی بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں، خورشید احمد نے کہا کہ ٹینری زون پاکستان میںفی یونٹ ٹیکس دینے والا سب بڑاصنعتی زون ہے لیکن سب سے زیادہ بے توجہی کا شکار ہے، انھوںنے ٹینری زون اور شاہراہ8000 سے تجاوزات ہٹانے پربھی زوردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں