طالبان ہمارے اپنے ہیں امن کیلیے بات چیت ضروری ہے حمزہ شہباز

پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ صرف طالبان سے بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ حمزہ شہباز


June 02, 2013
پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ صرف طالبان سے بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ حمزہ شہباز فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے لاہور سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ طالبان ہمارے اپنے لوگ ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان سے بات چیت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات چیت شروع ہو نے کے بعد معلوم ہو گا کہ ہم طالبان کو کیا دے سکتے ہیں اور وہ ہمیں کیا دیتے ہیں۔ ہفتے کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ صرف طالبان سے بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں عزت دی ،ان کے مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن مکمل طور پر پر عزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں