زمین کے قریب سے3 کلومیٹر چوڑے سیارچے کیوای ٹو کا سفر

سیارچے کا حجم دیگر سیارچوں کے مقابلے میں کافی بڑاہے اوراس کے گرداپنا چاندبھی ہے۔

سیارچے کا حجم دیگر سیارچوں کے مقابلے میں کافی بڑاہے اوراس کے گرداپنا چاندبھی ہے۔ فوٹو ناسا

نظام شمسی میں گزشتہ روززمین کے قریب سے تقریباً 3کلومیٹرچوڑاسیارچہ گزرا ہے۔


اس سیارچے کو 1998کیوای2 کا نام دیاگیا تھا۔ یہ جمعے کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق 8بج کر 49منٹ پر گزرا۔ 2سو سال کے سفر کے دوران اس کا یہ زمین سے قریب ترین فاصلہ تھا۔ سیارچے کا حجم دیگر سیارچوں کے مقابلے میں کافی بڑاہے اوراس کے گرداپنا چاندبھی ہے۔ سائنسدانوںکے مطابق سیارچے کازمین سے کم ترین فاصلہ 58لاکھ کلومیٹر تھا اور اْس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات بہت کم تھے۔ اس یادگار منظر کا خلا میں دلچسپی رکھنے والے افرادنے جدید دوربین کی مدد سے مشاہدہ کیا۔

اس سے پہلے فروری میں زمین کے قریب سے گزرنے والا سیارچہ 'نیئرمس' تھا اور یہ 1998کیوای2 کے مقابلے میں زمین سے کم فاصلے پرسے گزراتھا۔ کوئنزیونیورسٹی بیلفاسٹ کے پروفیسر ایلن فٹزسیمون کہتے ہیںکہ یہ بہت بڑاہے۔ ایسے سیارچے بہت ہی کم دریافت ہوئے ہیں۔ خلامیں اتنے بڑے کم وبیش6سو سیارچے ہی موجود ہیں۔ ریڈار ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اس سیارچے کی ہائی ریزولوشن تصاویر کھینچی گئی ہیں۔
Load Next Story