محرم الحرام ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

موبائل سروس 9 اور10 محرم کوبھی صبح 8 سے رات 10 بجے تک بند رہے گی


ویب ڈیسک September 19, 2018
8 محرم الحرام کے جلوس کیلئےایم اے جناح روڈبند کردیئے گئے: فوٹو: فائل

PESHAWAR: ملک کے مخلتف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی جورات 10 بجے تک بند رہے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محرم الحرام کے موقع پرملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔ موبائل سروس 9 اور10 محرم کوبھی صبح 8 سے رات 10 بجےتک بند رہے گی تاہم جن شہروں میں موبائل سروس معطل کی گئی ان میں کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ شامل ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئےایم اے جناح روڈبند کردیئے گئے ۔ جلوس کیلئے 5 ہزار 500 سے زائد اہلکارتعینات ہیں۔ جلوس کے راستوں پرتمام دکانوں، مارکیٹوں کے شٹراورگیٹ سیل کردیئے گئے جب کہ جلوس کے راستے میں تمام گلیاں ٹینکرزاورٹرکوں سے بند کردیئے گئے ہیں۔ جلوس میں بغیرپاس والی گاڑیوں کوجانےکی اجازت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں