بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

تمام ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ کے قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں اوریقینی طورپر پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو دیکھے گا،کپتان

تمام ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ کے قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں اوریقینی طورپر پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو دیکھے گا،کپتان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز ایک میدان میں رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم کو ایک سنٹر میں تمام میچ کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے، تمام ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ کے قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں اور یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو دیکھے گا۔


واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جب کہ پاکستان کو بنگلہ دیش اور افغانستان کیساتھ میچز کے لیے ابوظبی جانا ہوگا۔

 
Load Next Story