8 9 اور 10 محرم کے جلوس ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

8 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا، 9 محرم کو 9 بجے جلوس مرکزی امام بارگاہ سے نکلے گا


Staff Reporter September 19, 2018
ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے جلوس کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا، ٹریفک پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: ٹریفک پولیس نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کردیا۔

8 محرم کو مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا،جلوس محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ ، بابائے اردو روڈ ، نشتر روڈ ، بارہ امام ، الحسین روڈ ، ایم اے جناح روڈ ، بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار ، نواب محبت خانجی روڈ سے حیسنیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختام پذیر ہوگا۔

9 محرم کو 9 بجے جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا ، یہ جلوس پہلے مارٹن روڈ امام بارگاہ اور پھر نشتر پارک پہنچے گا جہاں مرکزی مجلس ہوگی تقریباً 12 بجے جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناح روڈ اور دیگر روایتی رواستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

10 محرم کو ساڑھے سات بجے سے نو بجے نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوگی جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جوکہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار ، کوسٹ گارڈ ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ، تمام ٹریفک جو ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

تمام ٹریفک جو لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آرہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اور یہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ ، دادا بھائی نورجی روڈ ، کشمیر روڈ شارع قائدین ، شارع فیصل ، لکی اسٹار ، سرور شہید روڈ ، فاطمہ جناح روڈ ، مولانا دین محمد وفائی روڈ ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ اور آئی آئی چند ریگر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

اسی طرح جو ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جائے گی اسے نیو ایم اے جناح ورڈ کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی ، البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نور جی روڈ ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شارع قائدین سے شارع فیصل پر جاسکیں گی ، وہ تمام ٹریفک جوکہ سپر ہائی وے گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طر جانا چاہے اسے لیاقت آباد دس نمبر سے ناظم آباد چورنگی دو نمبر کی طرف موڑ دیا جائے گا،وہ تمام ٹریفک جوکہ نیشنلہ ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے، اسے براستہ راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، لیاقت آباد دس نمبر،ناظم آباد دو نمبر چورنگی،حبیب بینک،شیرشاہ سے ماڑی پور آنے کی اجازت ہوگی۔

تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شارع قائدین سے نمایش کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی آفس چورنگی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی سوائے ان گاڑیوں کے جن پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا،جب جلوس کا اگلا سرا ایم اے جناح روڈ پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اور دوسری کالونیوں کی جانب جانا چاہے اسی کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف پریڈی،کورٹ روڈ اور فریسکو چوک نہیں جانے دیا جائے گا۔

10 محرم کو تمام ٹریفک جوکہ کیماڑی کی جانب سے آرہی ہوگی اسے مسان روڈ سے شیریں جناح کالونی کی جانب مور دیا جائے گا اور وہ تمام ٹریفک جوکہ ویسٹ وہارف اور ماڑی پور کی جانب سے آرہی ہوگی اسے آئی سی آئی سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا ، 8 اور دس محرم کو کی درمیانی شب تازیوں پر مشتمل جلوس شہر کے مختلف حصوں سے برآمد ہوں گے تو ان کے لیے بھی متبادل انتظامات کیے گئے ہیں ، وہ تمام بسیں و منی بسیں جوکہ جمشید کوارٹرز سے صدر کی جانب براستہ ایم اے جناح روڈ آتی ہیں ان کو رات دس بجے کے بعد منسفیلڈ اسٹریٹ کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح وہ تمام بسیں و منی بسیں جو صدر کی جانب براستہ شارع لیاقت سے ہوتی ہوئی ایمپریس مارکیٹ اور دوسری رہائشی علاقوں میں جانا چاہتی ہوں انھیں محمد بن قاسم روڈ ، ایم اے جناح روڈ کراسنگ سے موڑ دیا جائے گا اور وہ گاڑیاں جوکہ ملیر اور شاع فیصل کی جان جانا چاہیں انھیں کورٹ روڈ،مولانا دین محمد وفائی روڈ ، عبداللہ ہارون روڈ ، میری ویدر روڈ سے شارع فیصل کی جانب موڑ دیا جائے گا ، کسی بھی گاڑی کو جلوس کے راستے پر کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں