تایئوان میں زلزلے کے جھٹکے ایک شخص ہلاک

زلزلے کے نتیجے میں گیس لائن پھٹنے سے آگ بھی لگ گئی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا، ذرائع۔


ویب ڈیسک June 02, 2013
تائیوان کی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وسطی ننتاؤ سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر اور زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:

تائیوان میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائپی میں مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 43 منٹ پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تائیوان کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہانگ کانگ میں بھی محسوس کئے گئے جب کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں جب کہ ایک شخص ہلاک ہو گئے۔


تائیوان کی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وسطی ننتاؤ سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر اور زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں گیس لائن پھٹنے سے آگ بھی لگ گئی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں