دمشق میں کار بم دھماکا 9 اہلکار ہلاک درجنوں زخمی

حکام کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.


ویب ڈیسک June 02, 2013
دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر دمشق کے ضلع جوبار میں پولیس اسٹیشن کے قریب کیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

لاہور: شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر دمشق کے ضلع جوبار میں پولیس اسٹیشن کے قریب کیا گیا، دھماکے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جاری خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں پڑوسی ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |