امریکاوسطی مشرقی ریاستوں میں بگولے اور شدید بارشیں 14 افراد ہلاک

اوکلاہوما میں 11 افراد ہلاک 5 لاپتہ جب کہ میسوری میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


ویب ڈیسک June 02, 2013
درخت گرنے كے باعث کئی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں جب کہ شدید طوفان نے مواصلاتی نظام كو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے. فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاستوں اوکلاہاما اور میسوری میں بگولوں، بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولوں اور طوفان نے سب زیادہ تباہی اوکلاہوما میں مچائی ہے، جس کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اڑنے، درخت گرنے اور ٹریفک حادثات جیسے واقعات میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 5 لاپتہ ہیں۔ حکام کی جانب سے میسوری میں بھی 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعت موصول ہوئی ہیں۔


طوفان سے امریکا کے دونوں ریاستیں بری طرح متاثر ہوئیں، درخت گرنے كے باعث کئی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں جب کہ شدید طوفان نے مواصلاتی نظام كو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے تاہم امدادی ٹیموں نے بڑی تعداد میں لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں