چند دن آرام کے بعد قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کروں گا عمران خان

تیزی سے صحت یاب ہورہاہوں اورعلاج کے لئے بیرون ملک نہیں جاؤں گا، عمران خان


ویب ڈیسک June 02, 2013
عمران خان انتخابات سے چند روز قبل لاہور میں جلسہ عام میں شرکت سے قبل حادثے کا شکار ہوکت زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چند دن مزید آرام کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جائیں گے۔ ڈاکٹروں کی مشاورت سے مزید چند دن آرام کے بعد وہ ایک بار پھر سیاست کے میدان میں فعال کردار ادا کریں گے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان انتخابات سے چند روز قبل لاہور میں جلسہ عام سے خطاب سے قبل حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے تھے، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی اور اب وہ تیزی سے رو بصحت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |