تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں 5 وزرا کے نام فائنل کرلیے
کابینہ میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کو بھی حصہ دیا جائے گا۔
تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے لئے ابتدائی طور پر 5 وزرا کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی کابینہ میں تحریک انصاف کی جانب سے اسرار اللہ گنڈاپور ، عاطف خان ، شوکت یوسف زئی ، علی امین اور شاہ فرمان شامل ہوں گے، دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے مزید دو وزرا شامل ہوں گے جن کے ناموں پر بعد میں غور ہوگا۔ کابینہ میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کو بھی حصہ دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے وزیروں کی وزارتوں کے قلمدان کا اعلان پانچ جون کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے، تحریک انصاف کے پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں تاہم کابینہ کی تشکیل اب تک نہیں کی جاسکی۔