عمران خان الطاف حسین کے بارے میں بیان واپس لے لیں تو صلح ہوسکتی ہےایم کیو ایم

قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بعد قائد حزب اختلاف کے لئے بھی اپنا امیدوار میدان میں لائیں گے، آصف حسنین


APP June 02, 2013
متحدہ قومی موومنٹ سیاسی جماعت ہونے کے ناطے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھتی ہے، آصف حسنین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بعد قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لئے بھی اپنا الگ امیدوار سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں اپنے ایک انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سیاسی جماعت ہونے کے ناطے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھتی ہے، سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قائد تحریک الطاف حسین کے بارے اپنے بیان کو واپس لے لیں تو ان سے صلح ہو سکتی ہے، ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی سے رابطوں میں کوئی قباحت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی میں عاجزی کا عنصر تھا اس لئے ان کی حکومت 5 سال پورے کرنے میں کامیاب رہی۔

سید آصف حسنین نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی حزب اختلاف ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں ہے سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت بنا چکی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا حق ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بعد قائد حزب اختلاف کے لئے بھی اپنا امیدوار میدان میں لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں