دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کے خلاف سیریزکیلیے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

سلیکشن کمیٹی نے سرجری کی وجہ سے عدم دستیاب بسمعہ معروف کی جگہ جویریہ ودود کو قیادت سونپ دی


Sports Desk September 19, 2018
سلیکشن کمیٹی نے سرجری کی وجہ سے عدم دستیاب بسمعہ معروف کی جگہ جویریہ ودود کو قیادت سونپ دی: فوٹو: فائل














قومی ویمنزٹیم کا دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلیے اعلان کردیا گیا۔

دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کے خلاف سیریزکیلیے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، جلال الدین کی سربراہی میں کام کرنے والی ویمن سلیکشن کمیٹی نے سرجری کی وجہ سے عدم دستیاب بسمعہ معروف کی جگہ جویریہ ودود کو قیادت سونپ دی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ناہیدہ بی بی، عائشہ ظفر، منیبہ علی صدیق، سدرہ امین، عمائمہ سہیل ، ندا راشد، سدرہ نواز،ثناءمیر، نشرہ سندھو،انعم امین، نتالیہ پرویز، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اورایمن انور شامل ہیں، ریزو پلیئرز میں کائنات امتیاز، ارم جاوید، فریحہ محمود،غلام فاطمہ اورصبا نذیرکورکھا گیا ہے۔

قومی ویمنزٹیم یکم سے 8 اکتوبرتک بنگلہ دیش کے شہرکھلنا میں میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی، بعد ازاں پاکستان 18 سے 29 اکتوبر تک 3 ون ڈے اوراتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچزمیں آسٹریلوی ٹیم کی ملائیشیا میںمیزبانی کرے گا۔












تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں