خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی 10 افراد جاں بحق
آندھی اور طوفان سے کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا جب کہ کئی سائن بورڈز بھی گر گئے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 55 زخمی ہو گئے۔
شدید آندھی سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقے اور لنڈے سڑک، ناگمان، رسالپور، شبقدر، چارسدہ، مالاکنڈ، درگئی، تخت بائی، سوات بری طرح متاثر ہوئے، آندھی کی شدت سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ آندھی اور طوفان سے کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا جب کہ کئی سائن بورڈز بھی گر گئے۔
پشاور میں لوڑخوڑ، تخت بائی اور ہاتھیان میں ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے، سوات میں دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ ناگمان میں بھی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔