لندن مسلمان شخص نے شہزادہ ہیری کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کا اعتراف کرلیا
ویسٹ لندن کی عدالت میں اشرف اسلام نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
لاہور:
برطانوی پولیس کی زیر حراست مسلمان شخص نے برطانیہ کے شہزادہ ہیری کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کا اعتراف کر لیا۔
30 سالہ اشرف اسلام کو برطانوی پولیس نے 23 مئی کو گرفتار کیا تھا جس سے ایک دن پہلے لندن میں 2 ملزمان نے ایک برطانوی فوجی کو سڑک پر تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔
اشرف اسلام پر گزشتہ روز شہزادے ہیری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا اور اسے ویسٹ لندن کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس کے بعد عدالت نے اسے غیر معینہ مدت کے لئے پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ برطانوی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی لیکن اب تک اشرف اسلام پر کوئی دہشت گردی کے الزامات عائد نہیں کئے گئے۔