گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی مستعفی ہو گئے

ذوالفقار مگسی اپنا استعفی صدر آصف علی زرداری کو بھجوا دیا۔

ذوالفقار مگسی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ نوازشریف کی جانب سے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کو گورنر کا عہدہ دینے کے اعلان کے بعد کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے صوبے میں پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے گورنر تعینات کرنے کے بعد ذوالفقار مگسی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے اپنا استعفی صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے۔


واضح رہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کی اتحادی جماعتوں کے مری میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان میں وزیر اعلی نیشنل پارٹی جب کہ گورنر پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کا ہوا گا۔
Load Next Story