نواز شریف پر مقدمات کا مقصد عمران خان کیلیے راہ ہموار کرنا تھا احسن اقبال
یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر مقدمات کا مقصد عمران خان کی جعلی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر مقدمات کے ٹرائل کے دوران سب کو نظر آگیا ہے کہ ان مقدمات کے اندر نہ آئین ہے اور نہ قانون ہے۔ ان مقدمات میں صرف اور صرف انتقام اور پری پول دھاندلی تھی جس کا مقصد نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر نکال کر عمران خان کی جعلی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کے شیروں نے نوازشریف کی رہائی کے لئے دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتے ہیں اور عوام کو مبارکباد دیتاہوں جب کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے۔