وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

ملاقات میں معاشی تعلقات،امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز اور اقتصادی تعاون میں مزید وسعت سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک September 19, 2018
فوٹو : سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز وزیراعظم عمران خان شاہی محل پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اقتصادی تعاون میں مزید وسعت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اورصدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد، سیکرٹری خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پربھی غورکیا گیا۔



ملاقات کے دوران سعودی وزیرنے وزیراعظم سے خانہ کعبہ کے اندرجانے کے تجربے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا پہلا اوربہترین دورہ ہے۔









وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاکستانی سفیرہشام بن صدیق موجود تھے۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور اورمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرگفتگو کی گئی۔

اوورسیز پاکستانیوں میں بڑی صلاحیت ہے، وزیر اعظم

دریں اثنا جدہ کے شاہ فیصل محل میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اوورسیز وزارت اس انداز میں تشکیل دی جائے گی کہ یہ صحیح معنوں میں پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کی خدمت کرسکے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے، اوورسیز پاکستانیوں میں بڑی صلاحیت ہے اور ھم ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے۔










تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں